• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج مکھی کی کاشت، پاکستان 17 ویں نمبر پر آگیا

فیصل آباد (اے پی پی)سورج مکھی کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے روس 9.69ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے، یوکرین 8.67 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 0.4 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ17 ویں نمبرپر آگیا ہے ۔تیل کی درآمد پر سالانہ خرچ ہونے والا اربوں روپے کا قیمتی ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ سورج مکھی اور دیگر تیلدار اجناس کی کاشت کی جانب توجہ دیناہو گی جس کیلئے رواں موسم انتہائی موزوں ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب سے ایک لاکھ 27ہزار 755ایکڑ رقبہ سے92ہزار240ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

تازہ ترین