• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار سے زیادہ باتھ روم استعمال کرنے پر کمپنی ملازمین پر جرمانہ

ایک چینی کمپنی نے ملازمین کے لیے انوکھا ہی قانون بنایا ہے جس کے تحت ملازم آفس میں صرف ایک بار ہی باتھ روم کا استعمال کر سکتا ہے اور دوسری بار باتھ روم جانے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس قانون کے تحت چینی کمپنی کے اب تک 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قانون اس لیے لاگو کیا ہے کیونکہ ملازمین بہت سست روی کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ باتھ روم تمباکو نوشی کرنے اور کام سے بچنے کے لیے جاتے ہیں، ہم بے یارو مدد گار ہیں کیونکہ ملازمین کام میں بہت سست ہیں۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا ملازمین کو نوکری سے نکالنے سے بہتر اس قانون کو لاگو کرنا تھا کیونکہ دوسرا ملازم دھونڈنا ہمارے لیے زیادہ مشکل ہے۔

تازہ ترین