• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے حکومت غافل نہیں ہے، سانحۂ مچھ کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ ولی عصر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے مطالبات مانے گئے، ان کے معاوضے کی ادائیگی، روٹ سیکیورٹی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت جو دیگر مطالبات تھے، پہلے دن ہی تسلیم کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کےبعد یہ بڑا دھرنا تھا، سب کو قائل کرنے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔

تازہ ترین