• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کے اعلان کردہ 15 لاکھ روپے لواحقین کو مل چکے ہیں، سید محمد رضا


متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)  کے رہنما سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے اعلان کردہ 15لاکھ روپے لواحقین کو مل چکے ہیں، وفاق کی جانب سے اعلان کردہ معاوضے کی رقم بعد میں دی جائےگی۔

رہنماء ایم ڈبلیو ایم سید محمد رضا نے  وزیراعظم سےملاقات کے بعد میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے شہید کان کنوں کےلواحقین اور ہم سے ملاقات کی۔

آغا سید محمد رضا نے کہا کہ  وزیراعظم نے سانحہ مچھ پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نےکہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے استعمال کیا۔


سید محمد رضا نے کہا کہ  ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں تھا، دھرنا شہداء کےلواحقین کی جانب سے دیا گیا۔

رہنماء ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ طے پائے گئے  معاملات پر عملدر آمد ہوگا۔

تازہ ترین