ماڈل ٹاؤن لاہور سے لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مل گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
دوست محمد کے مطابق لڑکی والدین سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کرچلی گئی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق والد نے اپنی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی۔