• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے جموں و کشمیر سول سروسز نظام ختم کردیا، کشمیریوں کیلئے 5 سال کی چھوٹ بھی ختم

نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سول سروسز اسامیوں پر کشمیریوں کا انحصار ختم کرنے کے لیے جموں وکشمیر سول سروسز نظام ختم کر دیا ہے۔ اب جموں کشمیرکو اروناچل ،گوااورمیزورم کے مشترکہ نظام سے افسران دیے جائیں گےکشمیریوں کیلئے 5سال کی چھوٹ بھی ختم کردی گئی، کشمیریوں کیلئے شرائط سخت ،ریٹائرمنٹ کی عمر 48 سال کر دی گئی ، اروناچل ،گوااورمیزورم کے مشترکہ نظام سے افسران دیے جائیں گے ۔ نئے بھارتی نظام میں کشمیری نوجوانوں کے لئے شرائط سخت کر دی گئی ہیں۔ کشمیریوں کی سول سروسز میں شمولیت کے لیے عمر میں پانچ سال کی چھوٹ ختم کر دی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 48 سال کر دی ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس سے قبل آل انڈیا سول سروسز کا حصہ بننے والے کشمیری نوجوانوںکا کوٹہ50 سے کم کرکے 33 کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین