• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: عالیہ کاشف عظیمی

’’سنڈے میگزین‘‘ کے پلیٹ فارم سے ہم نے ایک بار پھر آپ کو سالِ نو کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً دِلی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتےمتعدّد پیغامات موصول ہوئے، جن کی ایک اشاعت آپ کی نذر کی جاچُکی ہے۔آج دوسری اشاعت پیشِ خدمت ہے۔

(اپنے پیاروں کے نام)

دُعا ہے کہ میرے پیارےشاد و آباد رہیں۔ (علی عباس، احمد اور متین، اورنگی ٹاؤن، کراچی کا پیغام)

(اہلیہ اور بچّوں کے نام)

یااللہ! مجھے اپنی فیملی کے ساتھ خانۂ کعبہ اور روضۂ رسولﷺ کی بار بار زیارت نصیب فرما۔ (ارشد حسین، گلستانِ جوہر، کراچی کی دُعا)

(نصف بہتر اور راج دُلارے پوتے، رانا محمّد المیر کے لیے)

میری چھتیس سالہ ازدواجی زندگی کی ہم راز، غم گسار، میری جیون ساتھی!ہیٹس آف ٹو یو۔اورماما، بابا، پھپھو، دادو کی آنکھوں کے تارے اور دادا کی جان! ہم سب تمہاری نت نئی شرارتوں اور باتوں پرصدقے واری۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے میں رکھے۔ (ڈاکٹر اطہر رانا، فیصل آباد کا پیغام)

(مرحوم بزرگوں کے نام)

یااللہ! ہمارے دادا دادی اورنانانانی کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔(محمّد دانیال ارشد، اقصیٰ ارشد اور محمّد عباد بِن ارشد کی جانب سے)

(ایمپرو ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام عُہدے داران اور ممبران کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ سب کو عزّت، ترقّی اور کام یابی عطا فرمائے۔ (ہومیو ڈاکٹر غلام رسول، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے)

(اہلِ وطن اور فیملی کے لیے)

اے اللہ! نئے پاکستان کو خوش حال، مستحکم کر اور شارجہ میں مقیم اہلیہ نسیم جہاں اور بچّوں کو دین و دُنیا کی نعمتیں عطا فرما۔ (سیّد شاہ عالم، راول پنڈی کی دُعا)

(اپنے پیاروں کے نام)

اپنی زندگی میں جس قدر ممکن ہو، اللہ کا شُکر بجا لائیں اور توبہ استغفار کریں۔اور یہ بات گِرہ سے باندھ لیں کہ اللہ نے ہمیں جو زندگی عطا کی ہے، وہ اُس کی امانت اور ایک امتحان ہے، جس میں کام یاب ہونےکے لیے ہمیں اسوۂ رسولﷺ کو حرزِ جاں بنانا ہوگا۔ (نرجس مختار، خیرپور میرس سے)

(ڈائریکٹر جنرل،انٹر سروسز انٹیلی جینس کے نام)

آپ اور آپ کی سربراہی میں مُلک و قوم کے سرفروشوں کے لیے یہ سال کام یابیوں سے بَھرپور ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ (نورالہدیٰ محمّد اسلم، جھڈّو کی جانب سے)

(بیوی، بچّوں کے لیے)

اللہ تعالیٰ میری فیملی کو اپنے حفظ و امان میں رکھنا کہ میری زندگی کے سارے رنگ، خوشبوئیں اور اُجالے ان ہی کے دَم قدم سے ہیں۔ (جاوید اقبال، بلدیہ کالونی، چشتیاں، ضلع بھاول نگر کی چاہت)

(شاہدہ یعقوب اور شارینہ یعقوب کے نام)

مَیںہر نئے سال کے موقعے پر آپ دونوں کو بہت یاد کرتی ہوں۔ یاد ہے، آپ دونوں خاص طور پر سالِ نو کے موقعے پر اپنے ہاتھوں سےکس قدر خُوب صُورت کارڈز بنا کر مجھے دیتی تھیں۔ پھر بنگلا دیش سے کراچی آنے کے بعد ہمارا رابطہ ختم ہوگیا۔ اب تقریباً 30 برس بیت گئے،ان آنکھوں نے تمہیں نہیں دیکھا۔ دُعا ہے کہ جہاں بھی رہو، خوش و خرّم اور آباد رہو۔ (عنبر افشاں، نارتھ کراچی، کراچی کی یاد)

(جنگ گروپ کے ایڈیٹر اِن چیف، میر شکیل الرحمان، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر، نرجس ملک اور ان کی ٹیم کے لیے)

دُعا ہے کہ 2021ء آپ سب کے لیےکام یابیوں سے بَھرپور سال ثابت ہو۔ (محمّد سلیم راجا، لال کوٹھی، فیصل آباد کی جانب سے)

(محصورینِ پاکستان کے لیے)

اے کاش!یہ سال محصورین کی دُعاؤں کی قبولیت کا سال ثابت ہو۔ (محمّد لئیق شہرت حسین، فیڈرل بی ایریا، کراچی کی دُعا) 

(تمام بہن بھائیوں کے لیے)

اللہ پاک! سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ (ولید مریم، اورنگی ٹائون، کراچی کا پیغام)

(اہلیانِ اورنگی ٹائون کے نام)

دُعا ہےکہ آپ سب کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے۔ (اسامہ اسلم خان زادہ، کراچی سے)

(اہلیانِ ٹھٹّھہ کے لیے)

یااللہ! ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا۔ (ارسلان، گوہر، شان اور الحان، میر پور ساکرو)

(میمن ،گجراتی بھائیوں کے نام)

دُعا ہے، اللہ ہم سب میں باہمی اتحاد و اتفاق برقرار رکھے۔ (حنیف ناگڈا اور واسا واڑی، سعید منزل، کراچی کی دُعا)

(اورنگی ٹائون، کراچی کے باسیوں کے نام)

اللہ پاک ہم سب کو کووِڈ19سے محفوظ فرمائے۔ (قاسم اور دیگر بھائی، اورنگی ٹائون، کراچی )

(حیدر آباد کے شہریوں کے لیے)

2021ء ہم سب کے لیے خوشی اور شادمانی کا سال ثابت ہوگا۔ان شاءاللہ (ثاقب دانش قریشی، بی ایم سوسائٹی، حیدر آباد سے)

(وزیرِخارجہ، شاہ محمود قریشی اور قریشی برادری کے نام)

اللہ پاک آپ سب کا بخت بُلند فرمائے۔ (انس، ابدال قریشی اور حاجی یامین قریش، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(اہل ِوطن کے نام)

اے کاش! اللہ پاک ہمیں یک جا کر دے اور ہمارے مُلک سمیت دُنیا بَھر سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے۔ (شکیل اور جاوید صدیقی کا پیغام)

(دیبال پور اور اوکاڑہ کے تمام دوستوں کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ سب کو دُنیا و آخرت میں سُرخ رُو کرے۔ (محمّد امیر عرف میرا، دیبال پور، اوکاڑہ کا پیار)

(وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے لیے)

ربِ دو جہاں وزیرِ اعظم اور ان کی کابینہ کو مُلک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ (حسیب، منیب اور بہنیں، اورنگی ٹائون کراچی سے)

(چاچا اور چاچی کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے۔ (روشان اور درشکا، شاہی بازار، حیدر آباد کا دعائیہ پیغام)

(پاک فوج، رینجرز اور محکمۂ پولیس کے نام)

آپ سب کو ہمارا سلام۔ (حذیفہ، فرجاد اور مانی، اورنگی ٹائون، کراچی کا پیغام)

(آبائی شہر،جنگ شاہی، ضلع ٹھٹھہ کے لیے)

یا اللہ! میرے آبائی شہر کے باسیوں کو کورونا وائرس سےمحفوظ رکھنا۔ (ایم شیراز قریشی اور دیگر بھائی، کراچی سے)

(ڈاکٹر شاہ ریز قریشی اور شہوار بھائی کے نام)

ربِّ کائنات سے دُعا ہے کہ غم کی کوئی ہلکی سی چھائیں بھی کبھی آپ دونوں کےآس پاس نہ پھٹکے۔ (زنیر، علیزہ اور ادیبہ، چاندنی چوک، پاپوش نگر، کراچی کی دُعا)

(شفیع انکل اور آنٹی کے لیے)

اللہ کرے،سدا خوش و خرم رہیں۔ (موسانی فیملی، کراچی کی جانب سے)

(کالج کے تمام دوستوں کے لیے)

دُعا ہے کہ آپ سب شاد و آباد رہیں۔ (ایم اسحاق، اورنگی ٹاؤن، کراچی کی تمنّا)

( نویدبھائی کے لیے)

ہماری طرف سے شادی کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو ۔ (ہارون، ایوب، سنی اوردیگر اہل ِخانہ، اورنگی ٹائون ، کراچی کی خوشی)

(قائم خانی برادری کے نام)

آپ سب کےلیے دِل کی گہرائیوں سے بہت پُرخلوص دُعائیں۔ (فیضان مشتاق، قائم خانی، اورنگی ٹائون ،کراچی کا پیار)

(پاکستانیوں کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دے (آمین)۔ (پرنس افضل شاہین،بہاول نگر کی طرف سے)

(محمّد اقبال کے نام)

پیارے لختِ جگر! سداشاد اورآباد رہو۔ بہت خوشیاں دیکھو اور ہاں بیٹا، سورۃ التغابن کی روزانہ تلاوت کیاکرو۔ (تمہارے بابا،اصغر علی ریٹائرڈ ٹیچرکی ہدایت )

(بچھڑے دوست، شاہد مجتبیٰ کے نام)

40 سال قبل ہم ایک ہی سرکاری دفتر میں ملازمت کرتے تھے۔ہماری دوستی پورے دفتر میں مشہور تھی، پھر کاتبِ تقدیر نے تمہارا تبادلہ راول پنڈی کردیا۔ کئی کلومیٹرز کے فاصلے حائل ہونے کے باوجود ہماری دوستی خط و کتابت کے ذریعے برقرار رہی۔اس کے بعد اچانک سارے رابطے ختم ہوگئے۔ شاہد! مجھے تم بہت یاد آتے ہو۔اگر تم یا تمہارا کوئی عزیز یہ پیغام پڑھے تو مجھ سے لازماً رابطہ کرے۔ (محمّد نعیم قریشی، کراچی کی استدعا)

(پاکستانیوں کے نام)

یا اللہ! ہمارےوطن کو امن و خوش حالی کا گہوارہ بنا دے۔ (کمال، دانیال، شہروز اور سلمان، اورنگی ٹائون کراچی سے)

(اُمّتِ مسلّمہ کے لیے)

اے اللہ! اُمّتِ مسلّمہ کویک جا کردے۔کُل عالم میں سُرخ رُو فرما۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہور کی دِلی دُعا)

(اُمّتِ مسلّمہ کے نام)

اے پروردگار! تجھے تیری رحمت کا واسطہ، اپنے آخری نبی پاکﷺ کی گناہ گار، نا خلف، نا فرمان، نالائق، منافق، جھوٹی، بھٹکی ہوئی، بے پردہ، اندھی اُمّت سے ناراضی ختم فرمادے۔ ہم ہمیشہ اپنے بڑوں سے سُنتے آئے ہیں کہ تیرے غضب پر تیری رحمت غالب ہے۔ ہم تجھ سے معافی کے طلب گار ہیں، تُو ہمیں اس کورونا وائرس نامی وبا سے نجات دے دے۔ہم پر رحم فرما۔ (حمیدہ گل، کوئٹہ کی التجا)

(محمود میاں نجمی کے لیے)

بھئی، محمودمیاں نجمی کہاں ہو؟؟ سنڈے میگزین کے قارئین تمہاری تحریروں کے شدّت سے منتظر ہیں۔ پروفیسر مجیب ظفر انوارحمیدی( مرحوم) بھی اپنے آخری خط تک تمہیں یاد کرتےرہے۔مارچ2020ء میں تمہارا مضمون’’کورونا اور ہمارے رویّے‘‘ شایع ہوا، جس میں تم نے سلوگن’’کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے‘‘ ناپسند کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا، جو اس سلوگن پر پہلی تنقید تھی۔پھر صدرِ پاکستان سے ملاقات کے دوران علماء نے بھی اس پر شدید اعتراض کیا۔ بعد ازاں،اسلامی نظریاتی کاؤنسل نے اس سلوگن پر مکمل پابندی لگانے کی قرار داد حکومت کو ارسال کر دی۔ میاں جی ! آپ کا بے حد شکریہ۔ (تاریخ کا بوڑھا پروفیسر، سیّد منصور علی خان، کراچی سے )

ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات

(شریکِ سفر ،ساجد مہدی کے لیے)

میری طرف سے نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ ہماری زندگی یوں ہی پھولوں کی طرح مہکتی رہے(آمین)۔ (تزئین فاطمہ کی خوشی )

(محمّد ابراہیم ارباب کے نام)

ہیپی نیو ایئر۔اللہ کرے، 2021ء آپ کے لیے خیروعافیت کا سال ہو اور اے کاش!نئے سال میں آپ کا تبادلہ کراچی ہو جائے۔ (طاہرہ، کراچی کا پیغام)

(امّی جان ، شازیہ عمران کے لیے)

میری طرف سے آپ کو نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو پَل پَل خوشیاں، راحتیں اور مسرتیں عطا فرمائے۔ (ماہم عمران، گلستانِ جوہر، کراچی کا نذرانہ)

(بنی نوع انسان کے لیے)

نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ (آمنہ سلام کا ہدیہ)

(متاعِ جاں، والدین کے نام)

نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے

خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے (اقرا، عباد اور زوہان، کوئٹہ کے احساسات)

(اہلِ وطن کےنام)

اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ2021ء میں کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے۔نیا سال سب کے لیے امن کا سال ہو۔ (بلقیس متین، فیڈرل بی ایریا، کراچی کی دُعا)

(ہم وطن ساتھیوں کے نام)

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے خوش حالی کا پیام بَر ثابت ہو اور مُلک سے جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے۔ (ڈاکٹر ادیب عبدالغنی شکیل، قدیر آباد، ملتان سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں

چلو اپنی دُنیا کو جنّت بنا دیں (نورِ عائشہ زاہد صدیق، کراچی کی تمنّا)

(ڈیئر فیملی کے نام)

آپ سب کو 2021ء مبارک ہو۔ (صائمہ ظفر، لاہور )

تازہ ترین