اس خبر کے عام ہونے کے بعد کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کامیڈی شوز پروڈیوس کرینگے، بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہوگئی۔
ایک اندرونی ذرائع کے مطابق یہ تصور ہی مشکل ہوگا کہ ڈیوک اور ڈچز اب نیکسٹ اونلی فولز اینڈ ہورسز (1981 سے 2004 تک بی بی سی ٹیلی ویژن پر پیش کیا جانے والا مزاحیہ شو) تخلیق کرینگے۔
برطانوی اخبار سن کو یہ اطلاع دینے والے شخص نے کہا کہ میگھن اور شہزادہ ہیری کے ٹیلی ویژن کے حوالے سے عزائم ہمیشہ ہی سنجیدہ رہے ہیں لیکن یہ تصور کافی مشکل ہوگا کہ اب یہ نیکسٹ اونلی فولز اینڈ ہورسز کرینگے۔
اخبار کے مطابق میگھن اور شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے ساتھ ڈرامے، تھریلرز اور اینی میٹڈ پروگرام پروڈیوس کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔