• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لزبن(صباح نیوز)پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 72سالہ پرتگالی صدر مارسیلو ریبیلو میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پرتگالی صدر نے صدارتی محل میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 202 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 36 ہزار 26 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 45 لاکھ 41 ہزار 17 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین