آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریئر ایڈمرل عدنان خالق جنرل منیجر کراچی پورٹ ٹرسٹ مقرر، حسیب گوہر ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آ فس تعینات

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نے ریئر ایڈمرل عدنان خالق کو جنرل منیجر( انجئینرنگ ) کراچی پورٹ ٹرسٹ مقرر کر دیا ہے، یہ وزارت میری ٹائم افیئرز کا ذیلی ادارہ ہے، انکی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے، فارن سروس کے گریڈ 18 کے افسر اور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم آ فس حسن محمد ربانی کی خدمات خارجہ امور ڈویژن کو واپس کردی گئی ہیں ، قائم مقام ڈائریکٹر خارجہ امور ڈویژن حسیب گوہر کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آ فس تعینات کیا گیا ہے،سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مس آ منہ شجاع کوتین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پرریلویز بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے، او یم جی کے گریڈ 18 کی افسر مس راضیہ رمضان دوسہ نے 30دن کی رخصت لی ہے، سیکشن افسر ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شکیل احمد کو تبدیل کرکے سیکشن افسر بین الصو بائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید