• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھی بار اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین اسٹیٹ بینک قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین اسٹیٹ بینک قراردے دیا گیا۔بدھ کو اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلامک فنانس نیوز (آئی ایف این)، ریڈ منی گروپ ملائشیا کی جانب سے منعقدہ ایک پول میں چوتھی مرتبہ اسلامی فنانس کو فروغ دینے والا بہترین اسٹیٹ بینک قرار دیا گیا ہے۔ یہ مالی سال2021ء میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو دیا جانے والا دوسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔آئی ایف این نے پول کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء کے فاتح اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بار تقریباً تین چوتھائی ووٹوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ آئی ایف این نے مزید کہا کہ اس سال عالمی وبا کے باوجود پچھلے سولہ برسوں میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ووٹ موصول ہوئے ہیں۔

تازہ ترین