• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو ٹرین میں کھویا ہوا قیمتی بیگ واپس مل گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس ملتان نے سمیجہ آباد کے مسافر کو کراچی ایکسپریس میں کھویا ہوا قیمتی سامان واپس کردیا، بتایا گیا ہے کہ مسافر عمران خان کراچی ایکسپریس سے ملتان آرہا تھا،سٹیشن پراترتے ہوئے وہ بوگی نمبر4 میں اپنا سامان بھول گیا، بعد میں علم ہوا تواس نے پولیس اہلکاروں کو آگاہ کیا، پولیس نے مذکورہ بیگ کی اطلاع آگے دی اور بوگی میں موجود ان کا بیگ تلاش کرکے انہیں واپس لوٹادیا ،بیگ میں بیس ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ اور 35 ہزار روپے نقد موجود تھے ۔
تازہ ترین