• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دو ہزار ملازمین میں دستانے اور جیکٹس تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ’ورکرز محفوظ کمپنی مضبوط‘ کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے اپنے دو ہزار ورکرز کو دو ہزار لانگ ربڑ گلوز اور صفائی سکواڈ اور مرکزی شاہراہوں پر کام کرنیوالے 500 ورکرز کو اپر جیکٹس فراہم کر دی ہیں جب کہ ہر ورکر کو روزانہ نیا ماسک فراہم کیا جاتا ہے۔دوسری طرف سرد موسم کے پیش نظر ورکرز کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی جیکٹ اور شوز کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔ ایم ڈی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈ فراہم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
تازہ ترین