• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، پولنگ 23 جنوری کو صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوگی۔ الیکشن کمشنر قاضی مجیب الرحمن سسٹم اینالسٹ کو مقرر کیا گیا ہے، اتحاد گروپ کی طرف سے صدر کے عہدہ کیلئے ملک نثار احمد نے کاغذات جمع کرائے ہیں، اتحاد گروپ کی طرف سے کنور محمد نعیم ،‘ملک محمد رمضان، مجاہد حسین بلوچ، محمد یونس صدیقی شیخ عمران،محمد الیاس اور محمد یحیی ٰ نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پاسبان گروپ کی طرف سے رانا تحسین‘ باقر تاتاری‘ اشرف شاہ‘چوہدری نوید سرور اور دیگر نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
تازہ ترین