• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بازیاب کروانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپوٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف شوہر کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا کو حکم دیا ہے کہ وہ مغوی خاتون کو بازیاب کراکے 20 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔ عدالت میں پٹشنر شہباز خان نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے ثوبیہ سے کورٹ میرج کی، اسکی بیوی کے اس کے رشتےداروں نے اغوا کرلیا اور اب اسے واپس بھیجنے سے انکاری ہیں۔
تازہ ترین