• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے وکلا کی محرومیوں کا ازالہ مرکز میں نمائندگی سے ہوگا، لطیف کھوسہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق گورنر پنجاب و امیدوا ر برائے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے وکلاءکی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارز کے انتخابات اور وکلا کے درست فیصلے ہی ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں، جنوبی پنجاب اور اس خطہ کے وکلاءکی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے مرکز میں نمائندگی لینا لازمی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے سمیت جہاں جہاں صوبوں کی ضرورت اور مطالبہ ہے وہ فی الفور بننے چاہئیں، پاکستان کے تمام علاقوں کو آئین کے مطابق برابری دینے کے لئے نئے سرے سے ماسٹرپلان ترتیب دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے اکائیوں کو مضبوط کرنا ہوگا، ہم نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر اس خطہ کا حق مانگ رہے ہیں، تقریب سے میاں عباس احمد،شیخ غیاث الحق،خالد فاروق ، چوہدری محمد شفیق اور دیگر وکلاءنے بھی خطاب کیا اور سپریم کورٹ کے وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین