• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ پروفیسر نے کالج کے لیکچرار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور( کرائم رپورٹر) بڈھ بیر کالج میں تکرار پر اسسٹنٹ پروفیسر نے ساتھیوں کی مدد سے کالج کے لیکچرار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔گورنمنٹ ڈگر ی کالج کے لیکچرار غیاث الدین کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز اسکی اسسٹنٹ پروفیسر ریاض خان کے ساتھ تکرار ہو گئی بعدازاں کالج کے اساتدہ نے ان کے مابین راضی نامہ کیا اس کے بعدوہ کالج میں موجودتھا کہ ریاض خان نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اس پر حملہ کردیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے دھمکیاں دیں .پولیس نے ریاض خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین