• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ کا اپنی 30ویں سالگرہ پر لکھا خط منظر عام پر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے بھائی کی موت کے سات ماہ بعد ایک خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی سشانت سنگھ کا وہ یادگار نوٹ شیئر کیا ہے جو اُنہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مکمل ہونے پر لکھا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پہلے 30 سال کچھ بننے میں ہی لگا دیئے، میں ہر چیز میں اچھا بننا چاہتا تھا۔ میں ٹینس، اسکول اور گریڈز میں اچھا بننا چاہتا تھا اور جو بھی چیزیں میں اس پس منظر میں دیکھتا تھا۔سشانت نے لکھا کہ جس طرح سے میں تھا، اس سے میں متفق نہیں تھا لیکن اگر میں ان سب میں اچھا بن جاؤں تو مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط جا رہا ہوں کیونکہ کھیل ہمیشہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کا تھا جو کہ آپ پہلے سے ہی ہو۔سشانت سنگھ کی بہن نے بھائی کے ہاتھ کا لکھا نوٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھائی کی سوچ کتنی گہری تھی۔یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

تازہ ترین