• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں 23سالہ بیوٹی کوئن کرسٹین زیادتی کے بعد قتل

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں ایک بیوٹی کوئن کی جنسی زیادتی اور قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ لوگوں نے اسے انصاف دلانے کے لئے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کردی ہے۔ بیوٹی کوئن کی لاش ہوٹل کے باتھ روم میں پائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں کرسٹین کے ساتھ آبروریزی کے بعد قتل کی بات سامنے آئی ہے۔23 سالہ کرسٹین بیوٹی کوئن رہ چکی ہیں۔ ساتھ ہی ان دنوں فلپائن ایئرلائنس میں فلائٹ اٹینڈینٹ کا کام کر رہی تھیں۔ ان کی لاش مکاتی شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل کے باتھ روم کے باتھ ٹب میں ملی۔ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ جانچ کے دوران کرسٹین کے جسم پر کئی گہری چوٹ کے نشان ملے ہیں۔ پولیس نے کرسٹین پر کسی نوکیلی چیز سے کئی بار حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ اب مانا جارہا ہے کہ اٹاپسی رپورٹ کے آنے کے بعد کیس کے حوالے سے کئی مزید انکشاف ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرسٹین دواو شہر میں پیدا ہوئی ہیں۔ وہ 2017 کے مس سلوا دواو کی رنراپ رہ چکی ہیں۔ وہ مٹیا این جی داوو 2019 کی فائنلسٹ بھی رہی ہیں۔ پولیس نے اس اجتماعی آبروریزی اور قتل پر معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نشانے پر 11لوگ ہیں، جن میں سے 3 لوگوں سے پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں دیگر لوگوں کی تلاش میں پولیس کی ٹیم مصروف ہے۔ وہیں فلپائن میں بیوٹی کوئن کے ساتھ ایسا حادثہ سامنے آنے کے بعد عام لوگوں میں غم و غصہ دیکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین