• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ٹماٹر کی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد کیلئے وفاق کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نےٹماٹرکی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد کے لئے اقدامات شروع کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔وفاقی حکومت کو خط صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے لکھا.صوبائی وزیر کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کی پیداوار میں صوبہ سندھ پہلے نمبر پر ہے لہذا کسان اپنی پیداوارکی مناسب قیمت وصول نہیں کررہے ہیں۔کسان ٹماٹر کی درآمد پر پابندی لگانے کے لئے سندھ بھر کے کئی شہروں میں احتجاج بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گذشتہ سال 20-2019 میں ، 57900 ہیکٹر رقبے پر پیاز کی کاشت ہوئی تھی جس سے782،140میٹرک ٹن پیداوار ہوئی ہے۔رواں سال 2020/21 کے دوران سندھ میں 58200 ہیکٹر پر پیاز کی فصل کاشت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گذشتہ سال 2019/20 کے دوران 22542 ہیکٹر پر ٹماٹر کی کاشت کی گئی تھی جس میں 164،658 میٹرک ٹن ٹماٹر پیداہواتھا۔رواں سال 2020/21 کے دوران ٹماٹر کی فصل کی کاشت 30,000 ہیکٹر پر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومتی کی ناقص پالیسی کےسبب مقامی کسانوں کو انکی فصل کی لاگت بھی نہیں مل رہی۔اسماعیل راہو نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے اور وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سیکورٹی پیاز برآمد کرنے کی اجازت دے۔

تازہ ترین