• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں 42.87 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.87 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تادسمبر2020 کی مدت میں ملک میں 21,765 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.87 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 15234 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔ دسمبر2020 میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافہ کاتناسب 187.94 فیصد ریکارڈکیاگیا، دسمبر2020 میں 3320 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی، دسمبر2019 میں ملک میں 1153 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی تھی۔ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین