• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال: سری لنکا 135پر ڈھیر، مینڈس کا مسلسل چوتھا صفر

گال (جنگ نیوز) سری لنکا ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن دوسرے ہی سیشن میں صرف 135رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ ڈوم بیس نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 30رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ اسٹورٹ براڈ نے 3شکار کئے۔ کوشال مینڈس ایک بار پھر کھاتہ نہ کھول سکے، انہیں مسلسل چوتھی ٹیسٹ اننگز میں صفر کی خفت برداشت کرنا پڑی۔ سری لنکن کپتان چندی مل 28، انجیلو میتھوز 27اور شناکا 23رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹ پر 127رنز اسکور کرلیے ہیں۔ اس نے 17پر اوپنرز کی وکٹ گنوادی تھی لیکن جونی بیئرسٹو 47 اور کپتان جو روٹ نے 66 رنز بناکر اننگز کو سنبھال لیا۔

تازہ ترین