• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ: سنٹرل نےسدرن کو ہرا دیا، طیب طاہر کی سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب نے پہلا میچ جیت لیا۔ چوتھے رائونڈ کے بعد خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں 6، 6پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 2،2 ہے۔ اسٹیٹ بنک میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سنٹرل پنجاب نے 321 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ اوپنر طیب طاہر نے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور2چھکے شامل تھے۔ رضوان حسین نے 37 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 76 اور قاسم اکرم نے 46 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔ وقار حسین نے 70 جبکہ حسین طلعت اور صہیب مقصود نے 60، 60رنز بنائے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ناردرن کی ٹیم 36.4 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسپنر افتخار احمد نے 12 رنز دے کر 3 ، آصف آفریدی اور عرفان اللہ شاہ نے 2،2 جبکہ ساجد خان نے تین اوورزمیں 4 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ساجد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان نے سندھ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کے فاسٹ بولر عماد بٹ نے 54 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین