• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں نظام عدل کوسہل بنایاجائے،الطاف شاہد

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ تحریک انصاف کے دوراقتدار میں بھی عوام انصاف اوربنیادی حقوق سے محروم ہیں۔پاکستان میں نظام عدل سہل بنایاجائے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال عوام کوجدیدشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔ہوشربامہنگائی اوربدترین بیروزگاری کے بوجھ نے پاکستانیوںکی زندگی مزید دشوار بنادی ۔ امن وآشتی اورآسودگی والی زندگی کیلئے ہرسطح پر انصاف عام کرنا ہوگا۔انصاف کی عدم فراہمی کے سبب معاشرے میں قانون کاڈر ختم ہوگیا جس کے نتیجہ میں عدم برداشت اورتشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔طاقتور طبقہ دھڑلے سے کمزورکاحق ہڑپ کرجاتا ہے مگرقانون استحصالی طبقات پرگرفت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ شہریوں میں بنیادی حقوق کاشعوربیدارکرنے کیلئے تعلیمی نصاب کاسہارا لیا جائے ۔جہاں شہریوں میں اپنے حقو ق بارے آگہی پیداکی جائے وہاں انہیں اپنے اپنے فرض کی بجاآوری کادرس بھی دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں چوری اورکام چوری نے متعدد مسائل کوجنم دیا ہے ۔شہریوں کوجائز کام کیلئے بھی سرکاری دفاتر میں خوارکیاجاتا ہے ،اس مجرمانہ روش کاسدباب کیاجائے۔
تازہ ترین