• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کو بریگزٹ ایڈ جسٹمنٹ فنڈز سے امداد دی جائے گی

ڈبلن( نمائندہ جنگ) آئرلینڈ کو یورپی یونین کیجانب سے بریگسٹ ایڈجسٹمنٹ فنڈز کی مد سے رواں مالی سال میں 1.051بلین یورو امداد دینے کی تجویز دی گئی ہے یہ فنڈ برطانیہ کا یورپی یونین کو چھوزنے کے فیصلہ سے متاثر ہونے والے ممالک کے لیے رکھا گیا ہے ۔بی اے آر فنڈ میں 5.4 بلین یورو کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔آئرلینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہبی اے آر فنڈ سے آئرلینڈ کو امداد دینے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اور کونسل جلد ہی فنڈ کی منظوری دے دیں گے وزیر خارجہ سائمن کاوئنی یورپی یونین کی جانب سے 2024 میں مزید امداد دی جائے گی۔ تھامس برن وزیر یورپین امور ائرش وزیر خارجہ سائمن کاوئنی کے مطابق یورپی یونین نے برطانیہ کے یونین کو چھوڑنے کے فیصلہ کے بعد ان ممالک کی معاشی امداد کے لیے بریگسٹ ایڈجسٹمنٹ ریزرو فنڈ بنانے کا فیصلہ کیا جو برطانیہ کےاس فیصلہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ابتدا ئی طور میں اس فنڈ میں 5.4 بلین یورو کی رقم مختص کی گئی ہے آئرلینڈ وہ ملک ہے جو بر طانیہ کے یونین کو چھوڑنے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس لئے یورپی یونین نے مالی سال 2021 میں آئرلینڈ کو 1.051 بلین یورو امداد دینے کی تجویز دی ہے۔ آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن نے جولائ 2020 میں یورپی کونسل کے نمائندوں سے اس حوالے سے اہم بات جیت کی جو کامیاب رہی۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر یورپی یونین میں موجود آئرش ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے بتایاکہ وہ کوشش کرریے ہیں کہ یہ امداد جلد ازجلد منظور کی جائے اور ان کو قوی امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اور کونسل اس کی جلد منظوری دے گی۔ یورپی امور کے وزیر تھامس برن نے بتایا کی انکی یورپی کمشنر جوہانس ہن سے آن لائن میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے آئرلینڈ کو 2021 میں ابتدائ طور پر 1بلین یورو اور 2024 میں مزید امداد دینے کا بتایا ہے ۔
تازہ ترین