• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کے سرحدی حفاظتی ادارے کے خلاف تفتیش

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے اپنے سرحدی حفاظتی ادارے فرونٹیکس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحدی پولیس کے ادارے پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو غیرقانونی طریقے سے واپس بھیجنے کا الزام ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جرمن اور دیگر غیرملکی میڈیا میں ایسی رپورٹیں اور وڈیوز پیش کی گئی تھیں، جن کے مطابق پولیس اہل کار مہاجرین کی کشتیوں کو ناکارہ بنانے اور انہیں واپس جانے پر مجبور کرنے ملوث تھے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سرحدی پولیس کے اس رویے سے مہاجرین کی جانیں جاسکتی تھیں، جویورپی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین