• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ،مصر، اردن اور جرمنی کے مذاکرات‘ دو ریاستی حل پر زور

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر، اردن، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے دوران ایک بار پھر قضیہ فلسطین کے 2 ریاستی حل پر زور دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے دونوں ریاستوں کو علیحدہ کرنا ضروری ہے۔ مصر کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو قومی حل کے ذریعے آزاد فلسطین کے قیا م ہی سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین