• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں بینک ڈکیتی کی واردات

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے علاقےاوٹاکرنگ میں دن ایک بجے کے قریب بینک میں ڈکیتی کی واردات،تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے بنک ملازمین کو پستول دکھاکر جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں اور رقم لوٹ کرفرار ہوگیا، نامعلوم شخص نےبینک کلرک سے نقد رقم کا مطالبہ کیا، کچھ لمحوں کے بعد کچھ رقم لے کر ڈاکو نامعلوم سمت کی طرف فرار ہوگیا، واردات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، پولیس کی جانب سےفوری طور پر شروع کی جانے والی کارروائی ابھی تک بے نتیجہ ہے، پولیس اس شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس کے مطابق ڈاکو کا قد تقریبا 185 سینٹی میٹر لمبا ،لباس اور جیکٹ سیاہ ، اون کی ٹوپی ہلکا مٹیالا سفید پتلون سفید تلووں کے ساتھ سیاہ کھیلوں کے جوتے، بھورےرنگ کے دستانے منہ ناک کے تحفظ کیلئے ماسک پہنا ہوا تھااور نامعلوم زبان بول رہا تھا،نامعلوم ڈاکو کی معلومات دینے کیلئےپراسٹیٹ کرمنل پولیس آفس ویانایا ٹیلیفون نمبر 01-3131 033 800 پر عوام سےاپیل کی گئی ہے، مخصوص معلومات دینے والے کو 2000 یورو کا انعام دیاجائے گا اور نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین