• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّہ قتل کیس، راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نقیب اللّہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ صرف آپ کو استثنیٰ دینا دوسرے ملزمان سے امتیاز برتنے کے مترادف ہوگا، سماعت کے موقع پر چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے درخواست گذار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بتائیں صرف آپ کو ہی حاضری سے استثنی دے دیں کیا یہ اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگا؟کیا یہ دوسروں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا؟ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ حساس اداروں نے راؤ انوار کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ دی، میرے موکل کو سخت سیکیورٹی خدشات ہیں چیف جسٹس نے کہا ہے ہم ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیادی پر سماعت کی ہدایت دے کر آپ کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہیں جس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ عدالت درخواست مسترد نہ کرے، ہم واپس لے لیتے ہیں بعدازاں درخواست گذار کی دستبرداری پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

تازہ ترین