کراچی (جنگ نیوز) جیو کے رپورٹر طلحہ ہاشمی کے والد غوث احمد ہاشمی کا مختصر علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا ہے ، انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، سوئم آج (جمعہ کو) بعد نماز جمعہ شادمان مسجد سیکٹر 14بی، شادمان ٹاؤن میں ہوگا جبکہ خواتین کیلئے گھر پر انتظامات کئے گئے ہیں۔