• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو59کروڑکابجٹ فراہم

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں زیر علاج مریضوں کو ادویات اور سرجری کے لئے آپریشن کا سامان مفت فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے 59کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کر دیااور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 39کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتا یا کہ صوبائی حکومت نے پی آئی این ایس میں بچوں کی نیورو سرجری قائم کرنے کے لئے پروفیسر آف پیڈریاٹک نیورو سرجری کی آسامی کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیورو انجیوگرافی کی سہولت بھی جلد فراہم کر دی جائے وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے بتایاکہ " پنز" کی خودمختاری کے بعد مختلف شعبوں میں 350نئی آسامیوں کی فراہمی سے مجموعی تعداد 1200ہو گئی اوراس اقدام سے ادارے کی کارکردگی اور مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار مزید بلند ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیورو سرجری ایک علیحدہ سپیشلائزیشن ہے،" پنز" کو خود مختار بنانے کا فیصلہ حکومت کا ایک احسن اقدام تھا ۔پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ 250کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا ۔نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم کا کہنا تھا کہ نیورو سرجری، ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں 415نرسیں تینوں شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔
تازہ ترین