• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اساتذہ کو مستقل کیاجائے‘ بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او کوئٹہ زون کے ترجمان نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت کے تحت بلوچستان بھر میں قائم بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کو محکمہ تعلیم بلوچستان میں ضم اور اساتذہ کرام کو قوانین کے مطابق مکمل تنخواہیں دی جائیں اساتذہ دور دراز علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول چلا رہے ہے لیکن حکومت اساتذہ کو بروقت تنخواہیں دے رہی نہ ہی بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اساتذہ کی تنخواہ مزدور کی قانونی اجرت سے بھی کم ہے ترجمان نے کہاکہ جہاںاسکولز کی ضرورت ہے انہیں محکمہ تعلیم کے توسط سے چلایا جائے جہاں سرکاری اسکول ہیں وہاں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کو ضم کیا جائے تاکہ بچوں و اساتذہ کا مستقل خراب نہ ہو کیونکہ کئی سال سے اساتذہ کے فرائض انجام دینے والے اب نوکری کی بالائی عمر کی حدکو پار کرچکے ہیں ۔
تازہ ترین