• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی جے بلاک میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ٹاؤن میں صحافی کالونی جے بلاک میں پلاٹوں کے ٹرانسفر کی اجازت دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صحافی کالونی جے بلاک کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن حسیب زیدی،صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی اے طاہر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اصغر خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عدنان حمید،فرحان ملغانی،سعید مکول اور سلیمان قریشی شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلاٹ ٹرانسفر فیس کا نصف حصہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور نصف ایم ڈی اے وصول کرے گا۔ ایم ڈی اے دو سال تک صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال کرے گا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہو کہ پلاٹ ٹرانسفر کا NOC پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جاری کرے گی۔ قبضہ فیس،بلڈنگ پلان کی فیس اور ڈیجٹلائزیشن فیس ایم ڈی اے وصول کرے گا۔ جرنلسٹ بلاک کے پارک،مساجد اور کمرشل ایریا ایم ڈی اے کی ملکیت میں ہوگا۔شجرکاری اور دیگر سہولیات کی ذمہ داری ایم ڈی اے پر ہوگی۔ ایم ڈی اے تجاوزات کو بھی ختم کرے گا۔
تازہ ترین