• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھاٹک کی بندش:ریلوے ملازمین پر ٹرینیں لیٹ کروانے کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرین ایگزمینر خانیوال اللہ دتہ اور لوکو شیڈ انچارج خانیوال نے مقامی افراد کو اکسا کر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین کو 30منٹ اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن کو 5 منٹ خانیوال اسٹیشن پر تاخیر کا شکار کروا دیا، بتایا جاتا ہے کہ خانیوال اسٹیشن سے بطرف لاہورسائیڈ ایک ریلوے پھاٹک موجود ہے جس سے ریلوے انتظامیہ نے سیفٹی نقطہ نظرسے گزشتہ کئی ماہ سےبند کیا ہواہے، ذرائع کے مطابق گیٹ کے ایک طرف لانڈھی کالونی ہے جس سے ملحقہ ریلوے اراضی پر اللہ دتہ نامی ٹرین ایگزمینر نے اپنے جانوروں کا ٹھکانہ بنا رکھا ہے اور پھاٹک کےدوسری طرف سگنل انسپکٹر خانیوال کی سرکاری رہائش گاہ پرقبضہ کرکے رہائش رکھی ہوئی ہے، ٹی ایکس آر کو ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے دونوں طرف آنے جانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، اس مشکل کے حل کے لئے ٹی ایکس آر اور لوکو شیڈ انچارج خانیوال نے باہم مشاورت سے لانڈھی کالونی کے مکینوں کو ریلوے پھاٹک کی بندش کے خلاف ٹرینوں کو روکنے کے لئے اکسایا جس کے بعد مقامی آبادی نے ٹرینوں کو روک دیا، بتایا جاتا ہے کہ صورت حال کا علم ہونے پر ڈی ایس ریلوے نےاسسٹنٹ مکینکل انجینئراوراسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسرز پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزیدکاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس ملتان کا کہناتھا کہ ٹرینیں روکنے میں ملوث افرادکو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین