• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانے، تجاوزات مافیا کا مال ضبط کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانے، تجاوزات مافیا کا مال ضبط کیا جائے شہر کا حسن بگاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے اے سی سٹی کی سربراہی میں ایم ڈی اے، کارپوریشن،پولیس، سول ڈیفنس کو جوائنٹ آپریشن کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پہلے سے تشکیل ہے،اب عملی اقدامات اور نتائج نظر آنے چاہیں۔شہر کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کیا اور شہر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن ،انسداد وال چاکنگ کارروائیوں اور صفائی کی صورتحال وغیرہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمہارانوالہ چوک پر تجاوزات اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفس میں دئیے گئے احکامات کی فیلڈ میں جاکر خود مانیٹرنگ کرتا ہوں۔کمشنر نے کمہارانوالہ ، ایم اے جناح چوکوں کی اپ گریڈیشن اورچوکوں کی سائیڈ پر خالی مقامات پر گزیبو بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام خالی میڈینز پر شجرکاری کی جائے۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو 15 ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
تازہ ترین