• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے اعجاز سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،ریاض آباد سٹیشن مجاہد اعوان سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد نوید سے دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موبائلز ودیگر سامان مالیت1لاکھ 50ہزار لےگئے ، تھانہ کینٹ کے علاقے چاہ یوسف والہ محمد آصف ، تھانہ چہلیک کے علاقے طارق آباد وجاہت علی ، تھانہ جلیل آباد کے علاقے عثمان آباد معاذ علی کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ گلگشت کے علاقے ثمینہ حسین کے نامعلوم رکشہ ڈرائیور نقدی35ہزار ، تھانہ کوتوالی کے علاقے آسیہ بانو کےگھر سے گھریلوں سامان مالیت95ہزار سمیت رائفل اور پسٹل ، تھانہ الپہ کے علاقے محمد حسین کی دوکان سے سامان مالیت 34 ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد زاہد کا موبائل مالیت25ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد سلمان کے دوموبائلز مالیت 35 ہزار، وحدت کالونی سعادت خان کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے حسنین امیر کی موٹرسائیکل ، منیر احمد کے بھانہ سے ملزم اصغر وغیرہ دو بکریاں مالیت50ہزارجبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے ربنواز کی دوکان سے کریانہ سامان و نقدی مالیت1لاکھ76ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین