• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسپل ملت سکول اور شکایت کنندہ اینٹی کرپشن آفس طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے ملت سکول کرپشن کیس میں مدعی کو ثبوت سمیت طلب کرلیا، تفصیل کے مطابق سکول کے ٹیچر محمد رمضان نے پرنسپل میاں شمیم کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی جس پر انکوائری شروع ہوئی اور ملزم میاںشمیم کو دو روز قبل بلایا گیا اور ان سے موقف لیا گیا اب اینٹی کرپشن حکام نے مدعی محمد رمضان کو ثبوت کے ساتھ جبکہ میاں شمیم کو سروس بک، اور دیگر تمام معاملات کا ریکارڈ لیکر آنے کاحکم دیاہے اور دونوں کو 21 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین