• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو حبس بے میں رکھنے پرکا رروائی کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور زیبا رشید نے شہری کو حبس بے میں رکھنے اور جسمانی اذیت پہنچانے پر کاونٹر ٹرریزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پشاور کے ایس پی رجب علی اور سب انسپکٹر مسلم خان شیخ کے خلاف پولیس کو قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز عدالت نے ریگی للمہ اسد ٹاون کے رہائشی فر حان مبین شنواری کی جانب سے دائر 22اے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ریگی للمہ میں زمین کے تنازعے پر مذکورہ افسران نے مخالف فریق سے ملکر درخواست گذار کو کئی گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا تھا اور جسمانی تشدد بھی کیا درخواست گذار نے پولیس کے اعلی حکام کو شکایت کی تھی۔ لیکن کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے بعد درخواست گذار نے عدالت سے رجوع کیا لہذا عدالت حبس بے جا میں رکھنے اور جسمانی تشدد کرنے پر سی ٹی ڈی کے مذکورہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کریں ۔ عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے تھانہ حیات آباد پولیس کو مذکورہ افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین