• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کا کام نہ کرنے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کے کلاس تھری اور فور کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج شروع کرتے ہوئے دفاتر میں احتجاجاً کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے۔ احتجاج کی قیادت کلاس تھری اور فور کے عہدیدداران نے کی جسمیں کثیر تعداد میں ملازمین شریک ہو ئے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے جبکہ جی ٓائی ٹی میں بحالی کی سفارشات کے باوجود ملازمین تا حال بحال نہیں ہوئے اور پچھلے ددس ماہ سے تنخواہیں بھی بند ہے جسکے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہے ملازمین کے مطابق متعد د بارانتظامیہ نے وعدے کیے لیکن عمل مطالبات کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے کلاس تھری اور فور کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین نے گورنر خیبر پختونخوا اور وائس چانسلر اسلامیہ کالج سے مطالبہ کیا ہے کہ دس ماہ سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور جی آئی آٹی سفارشات کے مطابق تمام ملازمین کو جلد بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔ملازمین کیمطالبات کے حق میں اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور نے حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کےمطالبات یکم فروری سے قبل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائے تاکہ بلا تعطل تعلیمی سرگرمیاں جار ی رہے اور یونیورسٹی میں تنائو کی صورت حل پیدا نہ ہو\۔
تازہ ترین