• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کا میا ب ہونگے،راشد بابوزئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر اور پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی سے نجات کے لئے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست دینے کا اور پی ڈی ایم کے امیدواروں کو کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا ۔پی ڈی ایم کے کارکن انیس فروری کی شام کو پی ڈی ایم کی کامیابی پر شکرانہ کے نوافل ادا کریں گے اور جشن منائیں گے جبکہ حکمران جماعت ماتم منائے گی۔ راشد محمود خان بابوزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انیس فروری کو پی کے 63نوشہرہ میں مسلم لیگ کے امیدوار اختیار ولی خان کی کامیابی کے بعد ضلع نوشہرہ سے وفاقی زیر پرویز خٹک کے قبضہ گروٹ کا صفایا ہو جائے گا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلا ف عوامی نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔ عوام حکمرانوں سے بے زار اور نوجوان مایوس ہو چکے ہی جبکہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے 85فیصد لوگ بھی پچھتا رہے ہیں۔ پشاور میں صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی حکمران جماعت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انشاء اللہ پی کے 63نوشہرہ میں بھی حکمران جماعت کو عبرتناک شکست ہو گی۔
تازہ ترین