نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔
ایف بی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔
کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلیے گئے جبکہ واشنگٹن میں متعدد سڑکیں بند ہیں اور 20 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے۔