• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے شہر پارما میں واقع یورپی یونین کے نگراں ادارے ‘یورپیئن فوڈ سیفٹی ایجنسی’ (ای ایف ایس اے) نے میل ورمس یعنی طعمی کیڑوں کو باضابطہ طور بطور غذا استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

ماہرین کی نظر میں یہ کیڑے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے اچھے ثابت ہوئے ہیں جبکہ اٹلی کا یہ شہر لذیذ پاستہ، ٹماٹر، ہیم اور چیز کے لیے معروف ہے۔

اگر یورپی کمیشن کی جانب سے بھی اس منظوری کی توثیق ہوجاتی ہے تو یہ پیلے رنگ کے کیڑے یورپی ممالک کے فوڈ اسٹورز میں دستیاب ہونا شروع ہوجائیں گے۔

اٹلی کی فوڈ ایجنسی کے مطابق یہ کیڑے پروٹین، چربی اور فائبر جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، ان کیڑوں یا پھر اس کے پاؤڈر کو اسنیکس یا نوڈلز میں ڈال کربھی کھایا جاسکتا ہے

تازہ ترین