• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ 19 جنوری کو ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ 19 جنوری کو ہوگا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کی تیاریوں کو آج حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی اوراسلام آباد ڈویژنز کے اہم اجلاس آج الگ الگ ہوں گے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

اجلاسوں میں سینیٹر پرویزرشید اور پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گے۔ 

تازہ ترین