• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ کا جرمانہ پورا کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرول مہنگا کیا ، اویس شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اویس شاہ کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ کا 7 ارب روپے کا جرمانہ پورا کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔

ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ  پہلےغذائی اجناس غائب کی گئیں پھر شدید مہنگائی اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول قیمتوں میں اس نوعیت کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

 دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تازہ ترین