• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جامعہ نے پہلی مقامی کورونا ویکسین تیار کرلی

سعودی عرب کی امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے پہلی سعودی کورونا وائرس  ویکسین تیار کرلی، جلد ہی اس ویکسین کی کلینکل آزمائش شروع کی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہا ہے کہ میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ایک ٹیم کورونا ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوگئی ہے۔


مقامی میڈیا نے یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ اس ریسرچ کی تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین ’فارماسیوٹیکل‘ میں شائع کی گئی ہے۔

تازہ ترین