• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراپ کرکٹرز کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں طلبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونے حارث سہیل، محمد عباس اور شان مسعود کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرلاہور میں طلب کیا گیا ہے ۔ این ایچ پی سی کے کوچز ان تینوں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر ان کے ساتھ کام کریں گے۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر سلیکٹرز کے طویل مدتی پلانز کا حصہ ہیں تاہم فی الحال ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے انہیں بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فاسٹ بولرنسیم شاہ کی جانب سے ہیمسٹرنگ میں کھنچائوکی شکایت کرنے پر ان کا نام سلیکشن کے لیے زیرغور نہیں لایا گیا۔ وہ جلد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کردیں گے۔

تازہ ترین