• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل لائیں پھر حفیظ، شعیب جیسے سینئرز کو نکالیں، شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ کھلانے کا تجربہ نقصان دہ ثابت ہوگا

اس عمل سے نیا ٹیلنٹ کچھ عرصے میں غائب ہوجائے گا،شعیب ملک اور حفیظ کے متبادل کھلاڑی بنائیں پھر سینئرز کو باہر کریں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے بورڈ کو محمد عامر کو آگاہ کرنا چاہیے تھا

محمد عامر اور کوچز تنازع پاکستان کرکٹ کی پرانی روایت ہے جب کہ بورڈ والد کی طرح کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے۔ عامر کو بلا کر مسئلہ ختم کرنا چاہئے۔

کوچنگ صرف سکھانے کا نام نہیں، کھلاڑیوں کو حوصلہ اور سپورٹ دینی پڑتی ہے۔

تازہ ترین