• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام الحق ٹیم دیکھ کر قومی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی سلیکشن کمیٹی پر بری طرح برس پڑے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انضمام نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سلیکشن کسی کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔ 36 سے 37 سال کے فاسٹ بولر تابش خان کو منتخب کرنے پر حیران ہوں، ایسی عمر کا تو بیٹسمین نہیں کھلایا جاتا۔ حارث رئوف کے 4 روزہ میچز مشکل سے 3 ہیں اور وکٹیں صرف 7 ہیں تو وہ کس بنیاد پر سلیکٹ کئے گئے؟ کیا فرسٹ کلاس میچ کھلائے بغیر ہی سیدھا ٹیسٹ میچ کھلانا ہے؟ صرف ایک فرسٹ کلاس میچ پر عبد اللہ شفیق کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ دے دی۔ عقل اور سمجھ جواب دے گئی ہے کہ یہ کیا کچھ سلیکٹ ہوا۔ شان مسعود کو ڈراپ کیا کہ وہ ناکام ہے تو عابد علی کو کیوں سلیکٹ کیا۔ وہ بھی انگلینڈ ٹور سے مسلسل ناکام ہے۔ لگتا ہے کہ بورڈ والے بھی آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہیں۔ سہیل بغیر کھلائے باہر ہے تو ایسی سلیکشن پر کیا کہوں۔ اس سلیکشن مین ویژن دکھائی نہ دیا۔ یہ ناکامی والی ٹیم ہے۔ پھر بھی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

تازہ ترین