• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین: لبوشین کی سنچری، آسٹریلیا کے پانچ وکٹ پر 274 رنز

برسبین (جنگ نیوز) آسٹریلین بیٹسمین مارنس لبوشین نے سنچری بناکر بھارتی بولرز کی ابتدائی کامیابیاں گہنادیں۔ کینگروز نے پہلے دن پانچ وکٹ پر 274رنز بنالئے ہیں۔ بھارتی ٹیم میں نتارجن اور واشنگٹن سندر کو ٹیسٹ کیپ ملی۔ جسپریت بمرا ، ہنوماوہاری اور روی ایشون بھی جگہ نہ بناسکے۔ آسٹریلین اوپنر ول پوکووسکی ان فٹ ہونے کی وجہ سے نہ کھیل سکے۔ اسپنر نیتھن لائن نے 100مکمل کرلیے۔ قبل ازیں اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک اور مارکوس ہیرس 5رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ اسٹیون اسمتھ کو 36رنز پر واشنگٹن سندر نے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنایا۔ میتھیو ویڈ نے لبوشین نے 113رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر ویڈ 45رنز بناکر نتارجن کی پہلی وکٹ بن گئے۔ انہوں نے 108 رنز پر لبوشین کی شاندار اننگز کو بھی فل اسٹاپ لگایا۔ کھیل کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گری۔ کیمرون گرین 28اور کپتان ٹم پین38پر کھیل رہے ہیں۔ نتارجن نے 63رنز دے کر 2وکٹیں لیں جبکہ سراج، ٹھاکر اور سندر نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔ نتارجن پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں کہ جنہوں نے ایک ہی دورے کے دوران تینوں فارمیٹ میں ڈیبیو پر وکٹ لی ہے۔

تازہ ترین