• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی سری لنکا پر 185 کی برتری ،جو روٹ 186پر ناٹ آؤٹ

گال (جنگ نیوز) انگلینڈ نے سری لنکا پر دوسرے ٹیسٹ میں بڑی برتری حاصل کرلی۔ ہوم سائیڈ کو اننگز سے شکست کا خطرہ ہے۔ کپتان جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 186رنز کی اننگز کھیلی، وہ ابھی کریز پر موجود ہیں ۔ یہ 2019 کے بعد ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔ جونی بیئرسٹو 47 اور ڈیبیو کرنے والے ڈین لورینس نے 73 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ نے دوسرے روز 4 وکٹ پر 320 رنز کر185 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ بارش کی وجہ سے دن کا خاصا وقت متاثر ہوا۔

تازہ ترین